Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی درجہ بندی ٹیم انڈیا، اشوین کا ٹاپ رینک

آئی سی سی درجہ بندی ٹیم انڈیا، اشوین کا ٹاپ رینک

دبئی ، 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کرکٹ ٹیم اور اس کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشوین نے ٹیموں اور بولروں کے لئے تازہ ترین آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں اپنے نمبر 1 مقام کو برقرار رکھا ہے۔ انڈیا ٹیموں کے جدول میں 115 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد پاکستان (111) اور آسٹریلیا (108) ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے، جس کے بعد جنوبی افریقہ ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کا نمبر ہے نیز اُن کے بعد بنگلہ دیش اور زمبابوے کا مقام ہے۔ آف اسپنر اشوین جو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران 200 وکٹوں تک پہنچنے کے معاملے میں دوسرے تیز ترین بولر بنے، انھوں نے 900 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جب کہ جنوبی افریقی اسٹرائیک بولر ڈیل اسٹین (878) اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن (861) ٹاپ 3 کی تکمیل کرتے ہیں۔ اشوین کے اسپن پارٹنر رویندر جڈیجا کا 805 پوائنٹس کے ساتھ ساتواں مقام ہے۔ اشوین کا آل راؤنڈرز کی لِسٹ میں بھی اول نمبر ہے۔

TOPPOPULARRECENT