Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی فیوچر ٹور میں پھر ہند۔پاک سیریز کی منصوبہ بندی

آئی سی سی فیوچر ٹور میں پھر ہند۔پاک سیریز کی منصوبہ بندی

دبئی ۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) 2019 تا2023 نیا فیو چر ٹور پروگرام متعارف کرارہی ہے جس کے تحت پاکستان اورہندوستان کے درمیان19 ٹسٹ رکھے گئے ہیں۔ تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں روایتی حریف اس عرصے میں بھی کوئی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ اسی عرصے میں آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ ہوگی۔ چار سال کی مدت کے لئے ہونے والے اس پروگرام میں اگر کوئی ملک دوسرے کے خلاف کھیلنے سے انکار کرے گا تو اس ملک کو فورفیٹ پوائنٹس ملیں گے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گذشتہ کئی سال سے دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہیں۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ اگر حکومت کسی ملک کو دوسرے ملک کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی نہیں ہوسکتی۔ ذرائع کے بموجب ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ24 ٹسٹ کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے70 ملین ڈالرز ہر جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مقدمہ آئی سی سی کے تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے پاس جائے گا۔ نئے فیوچر ٹور پروگرام کو ٹسٹ کھیلنے والے ملکوں نے آئی سی سی سے مل کر حتمی شکل دی ہے۔ پاکستان سابق معاملے میں ہندوستان کے خلاف اپنے کیس سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ نئے فیوچر ٹور پروگرام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے اجلاس میں مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ نومبر میں اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے جنوبی افریقہ اس کا جواب جلد دے گا۔ ورلڈ الیون کے ساتھ جنوبی افریقہ کے چھ کھلاڑی پاکستان آچکے ہیں۔ اس لئے جنوبی افریقہ بورڈ کو پاکستان کا دورہ کرنے میںراضی کرنے میں آسانی ہوجائے گی اور اگر جنوبی افریقہ پاکستان آگیا تو پاکستان جوابی دورہ کرے گا۔ دہشت گرد حملوں کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازہ بند ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے احیاء کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT