Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ : پاکستان کو ہند، نیوزی لینڈ سے آگے تیسرا مقام

آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ : پاکستان کو ہند، نیوزی لینڈ سے آگے تیسرا مقام

دبئی ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف ٹارگٹ کے تاریخی تعاقب کے بعد سیریز میں کامیابی درج کراتے ہوئے پاکستان نے آج آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں چھلانگ لگاتے ہوئے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ مصباح الحق کی ٹیم نے یونس خان کے 171 ناٹ آؤٹ کے بل بوتے پر آج پالی کیلے میں 377 کا تعاقب کرتے ہوئے سات وکٹ ک

دبئی ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف ٹارگٹ کے تاریخی تعاقب کے بعد سیریز میں کامیابی درج کراتے ہوئے پاکستان نے آج آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں چھلانگ لگاتے ہوئے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ مصباح الحق کی ٹیم نے یونس خان کے 171 ناٹ آؤٹ کے بل بوتے پر آج پالی کیلے میں 377 کا تعاقب کرتے ہوئے سات وکٹ کی جیت درج کرائی۔ تین میچ کی سیریز میں 2-1 کی کامیابی نے دورہ کنندگان کو درکار پوائنٹس بھی دلا دیئے جس کے نتیجے میں وہ رینکنگس ٹیبل میں لیڈرس آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے بعد والے مقام پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور ہندوستان ترتیب وار چوتھے اور پانچویں مقام پر ہیں۔ دوسری طرف سری لنکا کے چار پوائنٹس گھٹ گئے اور وہ 92 پوائنٹس کیساتھ مجموعی طور پر کسی طرح اپنے ساتویں مقام پر برقرار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT