Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی کا آج اجلاس محمد عامر کو رعایت کا امکان

آئی سی سی کا آج اجلاس محمد عامر کو رعایت کا امکان

دوبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی اور بورڈ کا اجلاس پیر کو دوبئی میں منعقد ہورہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے معاملے میں رعایت کی جائے گی اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس اجلاس میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں ترمی

دوبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی اور بورڈ کا اجلاس پیر کو دوبئی میں منعقد ہورہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے معاملے میں رعایت کی جائے گی اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس اجلاس میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں ترمیمات کی تجویز کو بھی منظوری دی جائے گی۔ اگر یہ ترامیم پوری کرلی جائیں تو محمد عامر پر عائد پابندی ختم ہوسکتی ہے۔ ان پر اسپاٹ فکسنگ کی بناء 2010ء میں پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو آئندہ سال ستمبر میں ختم ہوگی۔

زمبابوے کے میلکم والر کا
بولنگ ایکشن مشکوک
کھلنہ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹسٹ سیریز کے دوران آف اسپنر میلکم والر کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ میچ کے عہدیداروں نے زمبابوے کے بولر والر کے ایکشن پر اعتراض کرتے ہوئے اپنی رپورٹ ٹیم مینیجر کو روانہ کردی۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق اندرون 21 یوم میلکم والر کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT