Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی کی غلطی، آسٹریلیا چند گھنٹوں کیلئے نمبر ون ٹیم

آئی سی سی کی غلطی، آسٹریلیا چند گھنٹوں کیلئے نمبر ون ٹیم

دبئی۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انسانی غلطیاں کسی بھی وقت کسی سے بھی ہوسکتی ہیں، ایسا ہی اس وقت ہوا جب دن بھر کی غلطی کو شام میں درست کرلیا گیا۔ کہتے ہیں کہ جتنا بڑا انتظامیہ ہویا جتنا بڑا انسان ہو تو اس کی غلطی کو اتنا ہی بڑا تصور کیا جاتا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں گزشتہ روز یہ غلطی کسی کرکٹر،ٹیم ، بورڈ یا ملک سے نہیں ہوئی بلکہ کرکٹ چلانے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ہوئی ہے۔ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ملکی ٹی 20 کپ میں فتح پر اس نے آسٹریلیا کو ٹی20 کی نمبر ون ٹیم بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان پہلے سے دوسرے مقام پر پہنچ گئی۔ تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد آئی سی سی کو احساس ہوا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 126 درجہ بندی نشانات کے باوجود پاکستان کو .19 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی درست ترین درجہ بندی نشانات125.65 اور پاکستان کی 125.84 ہے، اس اعتبار سے پاکستان نمبر ون ہے تو فوری طور پر آئی سی سی نے اپنی ویب پر پاکستان کو دوبارہ نمبر ون ٹی 20 ٹیم مان لیا ہے۔ کرکٹ کے حلقوں نے آئی سی سی کی اس غلطی کو حیرانی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ یادرہے کہ آسٹریلیائی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سہ رخی سیریز کے فائنل میں شکست دیکر خطاب حاصل کیا ہے جس کے بعد تازہ ترین ٹوئنٹی 20 درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس میں غلطی سے آسٹریلیا کو نمبرون ٹیم ظاہر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT