آئی سی سی کے 5لیپ ٹاپ کا سرقہ سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان

کرائسٹ چرچ۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 2روز باقی رہ گئے لیکن نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں چور آئی سی سی عہدیداروں کے5لیپ ٹاپ لے اڑے جس کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2015 کا مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 14 فروریکو آغاز ہورہا ہے لیکن اس سے قبل نیوزی

کرائسٹ چرچ۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 2روز باقی رہ گئے لیکن نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں چور آئی سی سی عہدیداروں کے5لیپ ٹاپ لے اڑے جس کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2015 کا مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 14 فروریکو آغاز ہورہا ہے لیکن اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں آئی سی سی کے ایکریڈیشن برانچ سے نامعلوم چور حکام کے 5 لیپ ٹاپ لے اڑے جس میں اہم معلومات موجود تھیں۔ کینٹبری ڈسٹرکٹ کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ چور ہیگلے نیٹ بال سنٹر سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں قیام پذیر آئی سی سی حکام کے 5 لیپ ٹاپ لے اڑے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔کمانڈر نے یقین دلایا ہے کہ چوری سے ورلڈکپ کے دوران سکیورٹی انتظامات پراثرنہیں پڑے گا اورجلد سارقوں کوگرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ پرخفیہ کوڈ لگے ہوئے ہیں اس وجہ سے چوری سے سیکیورٹی معاملات یا ورلڈ کپ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT