Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ٹی آئی کورس کو کلاس 12 کے مماثل بنانے کی تجویز

آئی ٹی آئی کورس کو کلاس 12 کے مماثل بنانے کی تجویز

تجویز وزارت ایچ آر ڈی کو روانہ ، وزارت کو تعلیمی بورڈ کی آراء مطلوب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( ایجنسیز ) : وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینر شپ نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (ITIS) کے دو سالہ ڈپلومہ کورسیس کو کلاس XII بورڈ امتحان کے مماثل بنانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ زیادہ طلبہ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرامس میں شرکت کرسکیں ۔ اگر اس تجویز کو قبول کیا گیا تو اس کا مطلب ہوگا کوئی طالب علم جو آئی ٹی آئی کورس تکمیل کرے ایک برج کورس کرنے کے بعد کسی کالج میں گریجویٹ ڈگری کے لیے اہل ہوگا ۔ اس تجویز کو اس پر غور کرنے کے لیے وزارت ایچ آر ڈی کو روانہ کیا گیا ہے اور اس سے متعلق تمام محکمہ جات کو بھیجا گیا ہے ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ ’ وزارت کا یہ نظریہ ہے کہ آئی ٹی آئز کو جو اسکل منسٹری کے تحت آتے ہیں ، کلاس 12 کے مماثل سمجھا جانا چاہئے تاکہ طلبہ راست طور پر ڈگری کورسیس میں شرکت کرسکیں ۔ انہوں نے سی بی ایس ای ( سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ) سے کہا ہے کہ آئی ٹی آئی کورسیس کو کلاس 12 کے مماثل سمجھا جائے ‘ ۔ وزارت ایچ آر ڈی کی جانب سے اب اس سلسلہ میں تعلیمی بورڈس جیسے سی بی ایس ای کی رائے طلب کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT