Tuesday , December 11 2018

آئی ٹی آئی کو سنٹرس آف ایکسلنس میں تبدیل کیا جائے گا

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں موجود تمام انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ( آئی ٹی آئی ) کو ترقی دی جاکر ’’ سنٹرس آف ایکسلنس ‘‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر موثر عمل آوری کیلئے ایک علحدہ شعبہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب حکومت تلنگانہ نے مرکزی حکومت کی ہدایت پر ریاست تلنگانہ میں واقع تمام آئی ٹی آئی کے معیار کو بلند کرکے آئی ٹی آئیز کو سنٹرس آف ایکسلنس میں تبدیل کرتے ہوئے جدید ٹکنیکی تمام اہم بنیادی سہولتوں کو فراہم کرکے مزید ترقی کی راہ گامزن کیا جائے گا تاکہ ریاست تلنگانہ کے ٹکنیکل شعبہ میں تربیت حاصل کرنے والے طلباء کے مستقبل کو درخشاں بنایا جاسکے اور آئی ٹی آئی کے معیار کو وسعت دینے اور اپ گریڈ کرنے سے متعلق کمشنر محکمہ لیبر و فراہمی روزگار کی زیر صدارت خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جس کے تحت مذکورہ آئی ٹی آئیز کو اپ گریڈ کرتے ہوئے خصوصی ترقی دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT