Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / آئی ٹی شعبہ میں آئندہ 3 سال کے دوران 2 لاکھ پروفیشنلس کی تخفیف

آئی ٹی شعبہ میں آئندہ 3 سال کے دوران 2 لاکھ پروفیشنلس کی تخفیف

بنگلورو ۔ /14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفارمیشن ٹکنالوجی سے وابستہ تقریباً نصف تعداد کی آئندہ تین تا چار سال کے دوران قطعاً ضرورت نہیں رہے گی ۔ مکینزے اینڈ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔ ایکزیکٹیو سرچ فرم ہیڈ ہنٹرس انڈیا کے مطابق آئندہ تین سال میں آئی ٹی شعبہ سے وابستہ تقریباً دو لاکھ ملازمین کی تخفیف کی جائے گی ۔ میڈیا کی ان اطلاعات پر کہ جاریہ سال 56 ہزار آئی ٹی پروفیشنلس روزگار سے محروم ہوں گے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد آئندہ تین سال میں 1.75 اور 2 لاکھ کے درمیان ہوگی۔ اس کی ایک وجہ نئی ٹکنالوجی سے ہم آہنگ نہ ہونا بھی ہے ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق 5 تا 6 لاکھ ملازمین کی تخفیف ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT