Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی ٹی ورلڈ کانگریس کی تیاریوں کا جائزہ

آئی ٹی ورلڈ کانگریس کی تیاریوں کا جائزہ

ریاستی وزیر کے ٹی آر کا اجلاس ۔ مختلف تجارتی نمائندوں کی شرکت
حیدرآباد 8 فبروری ( آئی این این ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آئی ٹی پر ہونے والی مجوزہ ورلڈ کانگریس کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ان کے کیمپ آفس پر منعقدہ اجلاس میں ناسکام کے قائدین بھی موجود تھے ۔ ناسکام کے صدر آر چندر شیکھر ‘ سائینٹ لمیٹیڈ کے بانی و ایگزیکیٹیو صدر نشین بی وی آر موہن ریڈی اور ٹیک مہیندرا کے مینیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او سی پی گرنانی نے وزیر موصوف سے آج ایک وفد کی شکل میں ملاقات کی ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ یہ شہر حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کیلئے فخر کی بات ہے کہ باوقار آئی ٹی ورلڈ کانگریس کا یہاں اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی تمام ایجنسیاں پہلے ہی اس کانگریس کے پرسکون انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہوچکی ہیں۔ ناسکام وفد کے ارکان نے کانفرنس کی تفصیلات سے واقف کروایا اور اس کیلئے اب تک کی گئی تیاریوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پروگرام کیلئے بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے ۔ ابھی تک ان کی شرکت کی توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ اس کانفرنس میں سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے ‘ مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ کناڈا ‘ چین ‘ آرمینیا ‘ نائیجیریا ‘ بنگلہ دیش ‘ سری لنکا اور افغانستان کے وزرا اور دوسرے بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ ملک اور دنیا بھر کے آئی ٹی صنعت کے سرکردہ ایگزیکیٹیوز بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT