Saturday , December 15 2018

آئی ٹی پروفیشنل محسن صادق شیخ کی تعزیتی نشست

ممبئی ۔ 17 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پونے کے ہڑپسر علاقے میں گزشتہ دنوں راشٹریہ ہندوسینا کے غنڈوں کے ذریعہ ایک مسلمان انجینئر محسن صادق شیخ کو قتل کئے جانے کے خلاف بطور مذمت اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہڑپسر میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا لقمان ن

ممبئی ۔ 17 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پونے کے ہڑپسر علاقے میں گزشتہ دنوں راشٹریہ ہندوسینا کے غنڈوں کے ذریعہ ایک مسلمان انجینئر محسن صادق شیخ کو قتل کئے جانے کے خلاف بطور مذمت اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہڑپسر میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا لقمان ندوی نے کہا کہ جب تک ایسی فاشسٹ تنظیموںپر پابندی نہیں لگائی جاتی اور ان کی تمام تر سرگرمیوں کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک اسطرح کے حالات پیدا ہوتے رہیں گے ۔ انھوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ایسے ظلم و زیادتی کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ اس نشست میں افروز ملک ، پریتی مینن ، مولانا ابوحذیفہ اور توفیق رضا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عزت نفس کیلئے باپ نے بیٹی کا قتل کردیا
مظفر نگر 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو اپنی بیٹی کے مبینہ قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا جس کے بارے میں یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ قتل عزت نفس کے لئے کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سنجیو واجپائی کے مطابق راج کمار نامی شخص کو آنند پوری علاقہ سے اپنی 18 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خودکشی نہیں کی جیسا کہ پہلے شبہ کیا جارہا تھا۔ راج کمار اپنی بیٹی کے ایک نوجوان کے ساتھ عشق پر برہم تھا۔ لڑکی ایک ٹیچر کی حیثیت سے کام کرتی تھی اور اُس کی نعش مکان کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی اور باپ نے ابتداء میں ادعا کیا تھا کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT