Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / آئی پیاڈ سے کم وزن بچہ تولد

آئی پیاڈ سے کم وزن بچہ تولد

زندہ سلامت ، ہاسپٹل سے ڈسچارج
دبئی ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مقررہ وقت سے قبل پیدا ہوئے بچہ کا وزن آئی پیاڈ کے وزن سے بھی کم ہے ۔ بچہ زندہ سلامت ہے اور اس بچے کے والدین نے میڈیکل ٹیم کی تعریف تحسین کی ہے ۔ اس ٹیم میں ایک ہندوستانی ڈاکٹر شامل ہے ۔ جس نے غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ۔ فلپائن سے تعلق رکھنے والے شخص سوسی کی اہلیہ کرسٹوفر سیکرا مینٹو نے اکٹوبر میں نکولاس کو جنم دیا ۔ یہ پیدائش 14 ہفتے قبل ہوگئی ۔ بچے کا وزن محض 530 گرام ہے ۔ یہ آئی پیاڈ کے وزن سے بھی کم ہے ۔ آئی پیاڈ کا وزن عام طور پر چھ سو گرام ہوتا ہے ۔ نوزائیدہ بچہ چار ماہ تک ہاسپٹل کے نیونتال انٹنسیو کیر یونٹ میں رہا ۔ گلف نیوز کے بموجب بچے کے والدین نے بچے کو زندہ رکھنے پر میڈیکل ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بچے کے والدین نے ہاسپٹل کی صدر نشین ڈاکٹر زلیخا داود کو شکریہ کا خط لکھا ہے ۔ ہاسپٹل کے انٹنسیو کیر یونٹ میں مناسب دیکھ بھال کے بعد لڑکے کا وزن بڑھ گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT