آئی پی ایس آفیسر ٹرینیز کا کل دکشنت پریڈ 156 بشمول 15 فارن آفیسر ٹرینیز این پی اے سے فارغ ہوں گے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : 67RR (2014 Batch) کا دکشنت پریڈ 31 اکٹوبر کو منعقد ہوگا ۔ 141 آئی پی ایس آفیسر ٹرینیز اور مالدیپ ، نیپال اور رائل بھوٹان کے 15 فار آفیسر ٹرینیز دکشنت پریڈ میں حصہ لیں گے ۔ ان آفیسر ٹرینیز میں 28 لیڈی آفیسر ٹرینیز شامل ہیں ۔ اجیت کے ڈوؤل ، کیرتی چکرا نیشنل سیکوریٹی ایڈوائزر اس پروگرام میں شرکت کریں گے اور ونرس کو کپس /ٹرافیز پیش کریں گے ۔ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ارونا بہوگنا ، ڈائرکٹر سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی نے کہا کہ ’ ہم نے انہیں وسیع رینج قانون ، انوسٹیگیشن ، فارنسک ، جنگل کمباٹ ، گرے ہاونڈس کے کام کی ٹریننگ دی ہے اور انہیں سماج کی ضرورتوں کے بارے میں حساس بنایا گیا ہے ۔ 31 اکٹوبر کو جملہ 156 آئی پی ایس آفیسر ٹرینیز نیشنل پولیس اکیڈیمی سے فارغ ہو کر نکلیں گے ۔ جن میں 3 ٹرینیز تلنگانہ کو اور 3 ٹرینیز آندھرا پردیش کو جارہے ہیں بشمول 2 لیڈی آفیسر ٹرینیز کے ۔ یہ ایک روایت ہے کہ اس پریڈ کے مہمان خصوصی پریڈ کی سلامی لیتے ہیں اور بیاچ کے بیسٹ ٹرینیز اس میں اہم رول انجام دیتے ہیں ۔ جیسے پریڈ کمانڈر اور پلاٹون کمانڈر ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT