Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کی تیاری

آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کی تیاری

فہرست تیار ۔ اندرون ایک ہفتہ احکامات کی اجرائی متوقع
حیدرآباد 5 فروری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کی تیاری کررہی ہے اور عنقریب کئی عہدیداروں کو ترقی اور اُن کے تبادلے متوقع ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ تلنگانہ کے ڈی جی پی مسٹر ایم مہندر ریڈی عہدہ پر فائز ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں لائے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تبادلوں کے لئے حکومت کی سطح پر فہرست تیار کی جاچکی ہے اور اُسے عنقریب چیف منسٹر کو پیش کیا جائیگا اور اندرون ایک ہفتہ احکامات متوقع ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر تبادلوں میں بالخصوص کمشنر پولیس حیدرآباد کے لئے عہدیدار کو منتخب کیا جائیگا اور اس کیلئے 5 سینئر عہدیداروں کے نام زیرغور ہیں۔ کمشنر سائبرآباد سندیپ شنڈیلیہ کو بھی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس کے رتبہ پر ترقی دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT