Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل،1122 کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ

آئی پی ایل،1122 کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ

بنگلور۔14جنوری(سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرنے کیلیے 1122 کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کردی جس میں 282 بیرونی کرکٹرز شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان جوئے روٹ، آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔ اسے آئی پی ایل کی جانب سے 8 فرنچائزز کو فراہم کیا گیا ان کی جانب سے جن کھلاڑیوں کے بارے میں دلچسپی ظاہر کی جائے اس کے مطابق اس طویل فہرست کو مختصر کردیا جائے گا۔اس لمبی فہرست میں صرف 281 کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ حاصل ہے، 838 ناتجربہ کار ہیں، ان میں سے 778 کا تعلق ہندوستان جبکہ تین کا مختلف اسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔واضح رہے کہ کئی اور بڑے نام بھی نیلامی کیلیے پیش ہوں گے، ان میں کرس گیل، ہاشم آملا، کوئنٹین ڈی کاک، کرس لین، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، کاگیسو ربادا جبکہ مقامی ہیروز ایشون، لوکیش راہول، اجنکیا راہنے، یوراج سنگھ اور گوتم گمبھیرشامل ہیں۔ ویرات کوہلی، دھونی، جڈیجہ، روہت شرما اور جسپریت بمرا سمیت 18 کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے اپنے پاس برقرار رکھا۔خیال رہے کہ نیلامی کیلیے نام پیش کرنے والے سب سے زیادہ 58 غیرملکی کھلاڑیوں کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جنوبی افریقہ کے 57، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 39، 39 اور افغانستان کے 13 کھلاڑی بھی شامل ہیں جب کہ حسب سابق اس مرتبہ بھی پاکستانی کھلاڑیوں پر لیگ کے دروازے بند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT