Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل ، میدان میں سانپ چھوڑنے کا انتباہ

آئی پی ایل ، میدان میں سانپ چھوڑنے کا انتباہ

چینائی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کاویری تنازعہ میں مزید شدت پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ یہاں 20 اپریل کو چینائی سوپر کنگس کے مقابلہ کے دوران میدان میں سانپوں کو چھوڑنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ تامیز ہاگا وزوری مائی کاٹچی (ٹی وی کے) کے صدر ٹی ویلموروگن نے کہا ہیکہ کاویری تنازعہ کے حل کے لئے جب تک کاویری مینجمنٹ بورڈ (سی ایم وی) کی تشکیل نہیں دی جاتی تب تک احتجاج جاری رہے گا اور میدان میں سانپ چھوڑے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ سانپ زہریلے نہیں ہوں گے کیونکہ ہم میدان میں موجود شائقین کھلاڑیوں یا ڈیوٹی پر تعینات پولیس عہدیداروں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے بلکہ یہاں کرکٹ ہونے نہیں دینا ہمارا مقصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT