Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ‘ بی سی سی آئی کا آج اہم اجلاس

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ‘ بی سی سی آئی کا آج اہم اجلاس

ممبئی ۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات اور مقدمہ کی سنوائی میں بہتر حکمت عملی کے ضمن میں کل یہاں بی سی سی آئی کی بورڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں ہر طاقتور عہدیدار کی شرکت متوقع ہے۔ آئی پی ایل بدعنوانی تنازعات کے ضمن میں جسٹس مڈگل رپورٹ میں این سرینواسن کے علاوہ دیگر 12افراد کے خلاف ا

ممبئی ۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات اور مقدمہ کی سنوائی میں بہتر حکمت عملی کے ضمن میں کل یہاں بی سی سی آئی کی بورڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں ہر طاقتور عہدیدار کی شرکت متوقع ہے۔ آئی پی ایل بدعنوانی تنازعات کے ضمن میں جسٹس مڈگل رپورٹ میں این سرینواسن کے علاوہ دیگر 12افراد کے خلاف الزامات عائد کئے گئے ہیں اور یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل بھی کردی گئی ہے جس پر عدالت نے سب سے پہلے این سرینواسن کو بی سی سی آئی کے صدارتی عہدہ سے برطرف کردیا ہے‘حالانکہ انہوں نے غیر آئی پی ایل معاملات میں اپنی صدارت کی بحالی کیلئے تازہ درخواست بھی داخل کی تھی لیکن عدالت نے اس درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے ۔ 16اپریل کی سنوائی میں سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو کہا تھا کہ وہ این سرینواسن اور دیگر 12افراد کے خلاف تحقیقات خود کرے ۔

TOPPOPULARRECENT