Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل : دھونی کی پونے سوپر جائینٹس کو ایک اور شکست

آئی پی ایل : دھونی کی پونے سوپر جائینٹس کو ایک اور شکست

وشاکھا پٹنم 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے ایک نسبتا کم اسکور والے میچ میں مہیندر سنگھ دھونی کی پونے سوپر جائینٹس کو سنسنی خیز میچ میںچار رنوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے 20 اوورس میں آٹھ وکٹس کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے ۔ شکھر دھون نے سب سے زیادہ 33 رن بنائے ۔ پونے کے آدم زمپا نے 6 وکٹس لئے ۔ جواب میں پونے کی ٹیم 20 اوورس میں آٹھ وکٹس پر صرف 133 رنز ہی بنا سکی ۔ جارج بیلی نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے ۔ نہرا نے تین وکٹس لئے ۔

TOPPOPULARRECENT