Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل : رائل چیلنجرس بنگلور نے چینائی سوپر کنگس کو شکست دیدی

آئی پی ایل : رائل چیلنجرس بنگلور نے چینائی سوپر کنگس کو شکست دیدی

رانچی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل ساتویں سیزن کے ایک میچ میں چینائی سوپر کنگس کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے چینائی کے خلاف پانچ وکٹس سے کامیابی درج کرواتے ہوئے اپنے ناقص فارم میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے ۔ اس میچ میں چینائی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس نے اپنے مقررہ 20 اوورس میں

رانچی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل ساتویں سیزن کے ایک میچ میں چینائی سوپر کنگس کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے چینائی کے خلاف پانچ وکٹس سے کامیابی درج کرواتے ہوئے اپنے ناقص فارم میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے ۔ اس میچ میں چینائی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس نے اپنے مقررہ 20 اوورس میں سریش رائنا کی نصف سنچری کی بدولت 138 رنوں کا معمولی اسکور کھڑا کیا تھا ۔ رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم نے 19.5 اوورس میں 142 رنز اسکور کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ۔ چینائی نے حالانکہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

لیکن اس کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔ اوپنر ڈوین اسمتھ 15 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 9 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ورون آرون کی گیند پر ڈی ولئیرس نے ان کا کیچ لیا ۔ برینڈن مک کیولم بھی 13 گیندوں میں آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز اسکور کئے ۔ آرون کی گیند پر اسٹارک نے انہیں کیچ آوٹ کیا ۔ سریش رائنا 48 گیندوں میں ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 62 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ ڈیوڈ ہسی نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 29 گیندوں میں 25 رنز بنائے ۔ مرلی تھرن کی گیند پر اسٹارک نے انہیں کیچ آوٹ کیا ۔ کپتان دھونی حالانکہ آج اپنے ہوم گراونڈ پر جلدی بیٹنگ کیلئے آئے لیکن وہ جلدی آوٹ بھی ہوگئے ۔

انہوں نے چھ گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے سات رنز اسکور کئے ۔ نسیم احمد کی گیند پر گیل نے انہیں کیچ آوٹ کییا ۔ رویندر جڈیجہ بھی تیز رفتار بیٹنگ نہیں کرسکے اور 9 گیندوں میں 10 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ بنگلور کی جانب سے آرون کو دو کٹس حاصل ہوئے جبکہ مرلی تھرن اور نسیم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں رائل چیلنجرس کی شروعات بھی ٹھیک نہیں رہی ۔ حالانکہ کرس گیل ایک جانب سے اچھا کھیل رہے تھے لیکن پارتھیو پٹیل 10 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اشون کی گیند پر رائنا نے ان کا کیچ لیا ۔ کرس گیل نے 50 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز اسکور کئے ۔ اشون نے انہیں بولڈ کیا ۔ کپتان ویراٹ کوہلی بھی جلدی آوٹ ہوگئے ۔

انہوں نے 29 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے ۔ اے بی ڈی ولئیرس نے تیز رفتار بیٹنگ کی اور صرف 14 گیندوں میں تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز اسکور کئے ۔ یوراج سنگھ 13 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ نسیم احمد نے ایک گیند میں چار رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے ۔ چینائی سوپر کنگس کی جانب سے اشون اور ڈیوڈ ہسی نے دو دو وکٹس حاصل کئے جبکہ رویندر جڈیجہ کو ایک وکٹ مل سکی ۔ سریش رائنا کی نصف سنچری کے باوجود چینائی کو شکست کا سامنا کرناپڑا ۔

TOPPOPULARRECENT