Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل: راجستھان نے پنجاب کو ہرایا

آئی پی ایل: راجستھان نے پنجاب کو ہرایا

پونے ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور پھر تین وکٹیں لئے، جس کے بل بوتے پر راجستھان رائلز نے کنگس الیون پنجاب کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آج یہاں منعقدہ میچ میں 26 رنز سے شکست دے دی۔ رائلز نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر 162/7 کا قابل لحاظ اسکور کھڑا کیا۔ فالکنر نے 75/5 کی نازک صورت حا

پونے ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور پھر تین وکٹیں لئے، جس کے بل بوتے پر راجستھان رائلز نے کنگس الیون پنجاب کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آج یہاں منعقدہ میچ میں 26 رنز سے شکست دے دی۔ رائلز نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر 162/7 کا قابل لحاظ اسکور کھڑا کیا۔ فالکنر نے 75/5 کی نازک صورت حال پر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔ انھوں نے پہلا میچ کھیلنے والے دیپک ہوڈا (30) کے ساتھ 51 رنز کی رفاقت نبھائی، جب کہ کپتان اسٹیون اسمتھ نے 23 گیندوں میں 33 رنز بنائے۔ پیس بولر میچل جانسن (2/34) اور انوریت سنگھ (3/23) نے پنجاب کی طرف سے پانچ وکٹیں حاصل کئے، تاہم مہمانوں کی جوابی اننگز کی شروعات بدترین ہوئی، جب ویریندر سہواگ پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پنجاب کی ٹیم آخر تک سنبھل نہ پائی۔ جارج بیلی کی ٹیم کو آخری سات اوورس میں جیت کے لئے 71 رنز درکار تھے، لیکن وہ 26 رنز سے پچھڑ گئے۔ کپتان بیلی نے بیٹنگ آرڈر میں بہت زیادہ تبدیلیوں کو اپنی ٹیم کی ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیا۔ فالکنر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT