Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل محض ’تماشہ‘ : ایم ایس گل

آئی پی ایل محض ’تماشہ‘ : ایم ایس گل

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اسپورٹس ایم ایس گل نے آج آئی پی ایل کو ’’تماشہ‘‘ قرار دیتے ہوئے بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اس نوعیت کے ٹورنمنٹس کے ذریعے ہندوستانی عوام کو ’’کرکٹ کے زومبیز‘‘ میں بدل دینے کا موردِ الزام ٹھہرایا۔ گل اپریل 2008ء سے مئی 2009ء تک مرکزی وزیر کھیل کود تھے، اور موجودہ طور پر پنجاب سے رکن راجیہ سبھا ہیں۔ وہ بامبے ہائی کورٹ کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔
اسٹار کراٹے کلب کا کل ڈیمو شو
حیدرآباد ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار کراٹے کلب (انٹرنیشنل) کی جانب سے کراٹے اور مارشل آرٹ کا ہفتہ 9 اپریل کو ڈیمو شو (مظاہرے) سہ پہر 4:30 بجے سے یہاں بمقام انجمن گرلز ہائی اسکول باکارم، مشیرآباد منعقد ہوگا۔ گرانڈ ماسٹر محمد صلاح الدین جاوید کے مطابق اس شو میں کراٹے اور مارشل آرٹ کے مظاہروں کے علاوہ حفاظت ِ خوداختیاری (سیلف ڈیفنس) اور بی پی و شوگر کنٹرول کرنے کی اکسرسائز کے عملی مظاہرے پیش کئے جائیں گے تاکہ نوجوانان اور بزرگ حضرات استفادہ کریں۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9849158186 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT