Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / آئی پی ایل : ممبئی انڈینس کی کامیابی

آئی پی ایل : ممبئی انڈینس کی کامیابی

موہالی 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس نے آج کھیلے گئے ایک میچ میں کنگس الیون پنجاب کو 25 رنوں سے شکست دیدی ۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹس کے نقصان سے 189 رنز بنائے تھے ۔ پارتھیو پٹیل نے بہترین بیٹنگ کی اور 81 رن بنائے ۔ رائیڈو نے 65 رنز جو ڑے تھے ۔ پنجاب کیلئے موہت شرما نے تین وکٹس لئے ۔ جواب میں پنجاب کی ٹیم 20 اوورس میں 7 وکٹس پر 164 رنز ہی بناسکی ۔ گلین میکس ویل نے سب سے زیادہ 56 رن بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT