Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل :ممبئی کا آج راجستھان سے مقابلہ

آئی پی ایل :ممبئی کا آج راجستھان سے مقابلہ

احمد آباد 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل میں مسلسل شکستوں سے دو چار دفاعی چمپئن ممبئی کا کل راجستھان رائلس یس مقابلہ ہوگا ۔ ممبئی کی ٹیم عملا اس ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ راجستھان کی ٹیم ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنانے کی کوشش کریگی ۔ ممبئی کی ٹیم سب سے نیچے سے دوسرے نمبر پر ہے اور اس نے دس میں صرف تین میچس جیتے ہیں۔ راجستھان اپنے 11

احمد آباد 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل میں مسلسل شکستوں سے دو چار دفاعی چمپئن ممبئی کا کل راجستھان رائلس یس مقابلہ ہوگا ۔ ممبئی کی ٹیم عملا اس ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ راجستھان کی ٹیم ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنانے کی کوشش کریگی ۔ ممبئی کی ٹیم سب سے نیچے سے دوسرے نمبر پر ہے اور اس نے دس میں صرف تین میچس جیتے ہیں۔ راجستھان اپنے 11 میں سے سات میچس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر ہے اور ٹیم چونکہ آئی پی ایل کی اولین چمپئن ہے اور وہ اس بار توقعات کے مطابق مظاہرہ کر رہی ہے ۔ تاہم راجستھان کو گذشتہ میچ میں چینائی کے خلاف شکست ہوئی تھی اور اس کے کھلاڑیوں نے اس میں کوئی خاص مظاہرہ نہیں کیا تھا ۔ صرف کپتان شین واٹسن نے ہی نصف سنچری بنائی تھی ۔ ممبئی کے خلاف تاہم اسٹیون اسمتھ ‘ کرون نائر اور اجنکیا رہانے سے بہتر بیٹنگ کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے ۔

دہلی کا آج کنگس الیون پنجاب سے مقابلہ
نئی دہلی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ڈیر ڈیولس کی ٹیم آئی پی ایل میں پوائنٹس کے اعتبار سے سب سے نیچے ہے اور کل اس کا مقابلہ بہترین فارم میں چل رہی کنگس الیون پنجاب سے ہونے والا ہے ۔ دہلی کی ٹیم اپنے گیارہ میچس میں صرف دو میں کامیابی حاصل کرسکی ہے اور اس کا مظاہرہ خاطر خواہ نہیں رہا ہے ۔ دہلی کی بیٹنگ لائین اپ کیون پیٹرسن کی موجودگی کے باوجود ناکام رہی ہے اور بولنگ میں بھی محمد سمیع کی قیادت میں بولرس کوئی خاص مظاہرہ نہیں کرسکے ہیں۔ صرف جے پی ڈومینی ہی دہلی کیلئے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کی ٹیم اس بار بہترین فارم میں ہے اور اس کے بلے بازوں میں میکس ویل بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل کامیابیاں دلانے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT