Tuesday , December 11 2018

آئی پی ایل میاچس چینائی سے پونے منتقل

نئی دہلی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے سیکوریٹی معاملہ کو مدنظر رکھ کر چینائی میں کھیلے جانے والے انڈین پریمیئر لیگ کے ماباقی 6 میاچس کو شہر کے باہر پونے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاویری ندی مسئلہ پر سیاسی تنظیموں کی جانب سے احتجاج جاری ہے اور ان تنظیموں نے میاچس کو درہم برہم کرنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔ اس لئے بی سی سی آئی نے چینائی سے باہر دیگر شہروں میں میاچس کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پونے، وشاکھاپٹنم، تھرواننتاپورم اور لکھنؤ کے بارے میں غور کیا تھا۔ بعدازاں پونے کو قطعیت دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT