Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل میں شدت کی مسابقت ، آر سی بی اور سی ایس کے مدمقابل

آئی پی ایل میں شدت کی مسابقت ، آر سی بی اور سی ایس کے مدمقابل

بنگلورو ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپنے متعلقہ گزشتہ مقابلوں میں شکست خوردہ رائل چیلنجرس بنگلور اور چینائی سوپر کنگس دونوں ہی ٹیمیں بیچین ہوں گی کہ انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں کل یہاں جب وہ ایک دوسرے کے خلاف صفِ آراء ہوں گی تو کسی طرح کامیابی کے ذریعہ دو اہم پوائنٹس حاصل کرلئے جائیں۔ چینائی چار مقابلوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں

بنگلورو ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپنے متعلقہ گزشتہ مقابلوں میں شکست خوردہ رائل چیلنجرس بنگلور اور چینائی سوپر کنگس دونوں ہی ٹیمیں بیچین ہوں گی کہ انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں کل یہاں جب وہ ایک دوسرے کے خلاف صفِ آراء ہوں گی تو کسی طرح کامیابی کے ذریعہ دو اہم پوائنٹس حاصل کرلئے جائیں۔ چینائی چار مقابلوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ بنگلور تین میچوں سے محض دو پوائنٹس کے ساتھ نچلی سطح پر پریشان ہے ۔ سن رائزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کیخلاف لگاتار ناکامیوں کے بعد دباؤ کی صورتحال سے دوچار رائل چیلنجرس چاہیں گے کہ انھیں دوبارہ ردھم حاصل ہوجائے لیکن انھیں اس کیلئے دو مرتبہ کی چمپینس کیخلاف سخت مسابقت کا سامنا رہے گا ، جو خود بھی پوائنٹس ٹیبل میں نمبر ایک مقام کے حصول کیلئے جیت حاصل کرنا چاہیں گے ۔ بنگلور کی ٹیم نے اپنے تین میچز میں صرف ایک جیتا ہے اور سارا دارومدار اسٹار کھلاڑیوں سے بھرپور بیٹنگ لائن اپ سے رہے گا کہ اُن کی شرح کامیابی کو بہتر بنائیں۔ آر سی بی بیٹنگ میں آتشیں طاقت کی کمی نہیں جیسا کہ کرس گیل ، اے بی ڈی ویلیرس اور ویراٹ کوہلی اس صف میں موجود ہیں۔ کوئی دیگر بیٹسمین ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کو گیل سے بہتر نہیں جانتا ۔ 53 مواقع کے منجملہ اس جارحانہ ویسٹ انڈین نے 25 موقعوںپر ٹاپ اسکور کیاہے ۔

گیل بے چین ہوں گے کہ گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینس کیخلاف اپنی 24 گیندوں میں دس رنز کی عجیب اننگز کی یادوں کو تیزی سے پس منظر میں ڈالدیں جس کیلئے وہ یقینا جارحانہ رویہ کی راہ اختیار کریں گے ۔ یہ بھی تعجب خیز ہے کہ گیل کا آئی پی ایل کی تاریخ میں 10 رنز یا زیادہ کی اننگز کے معاملے میں 41.66 کا منفی اقل ترین اسٹرائیک ریٹ ہے ۔ دریں اثناء بولنگ کا شعبہ مچل اسٹارک کی غیرحاضری میں کچھ کمزور نظر آتا ہے ۔ ورون آرن ابھی تک کچھ خاص متاثر نہیں کرپائے ہیں اور کل قطعی 11میں اشوک ڈنڈا کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اسپین ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری وائی چاہل نے سنبھال رکھی ہے جن پر کپتان کوہلی زیادہ تر انحصار کرتے ہیں اور وہ یقینا اپنا فام برقرار رکھنا چاہیں گے ۔ دوسری طرف سی ایس کے نے ٹورنمنٹ میں ابھی تک کھیل کے لگ بھگ تمام شعبوں میں اطمینان بخش مظاہرہ کیا ہے ۔ انھوں نے اپنے ابتدائی تین مقابلے دہلی ڈیرڈیولس ، سن رائیزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کے خلاف جیتے جس کے بعد گزشتہ میچ میں جو احمدآباد میں کھیلا گیا ، موجودہ ٹیبل ٹاپرس راجستھان رائلز کے مقابل ناکامیاب رہے ۔ ایم ایس دھونی کی ٹیم گزشتہ سیزن میں بنگلور کے خلاف اچھا مظاہرہ کرتی آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT