Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل میں شرکت کیلئے پیسے دینے تیار ہوں

آئی پی ایل میں شرکت کیلئے پیسے دینے تیار ہوں

چینائی۔8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) جس کے ذریعہ کھلاڑی راتوں رات امیر بنتے ہیں لیکن یہ پہلا واقعہ سامنے آرہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر ایڈی لی نے کہاہے کہ وہ آئی پی ایل میں شرکت کیلئے پیسے دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ ایڈی جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر ہیں اور وہ یہاں رواں آسٹریلیا‘ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی اے ٹیموں کے درمیان چل رہی سہ رخی سیریز میں شرکت کررہے ہیں ۔ ایڈی نے کہاہے کہ وہ آئی پی ایل میں ابھی تک نہیں کھیلے ہیں اور نہ ہی انہیں آئی پی ایل کیلئے کسی فرنچائز نے منتخب کیا ہے‘ لیکن وہ آئی پی ایل میں شرکت کیلئے پیسے دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ ویسٹ انڈیز میں کریبین لیگ کھیل چکے ہیں اور اپنے حالیہ مظاہروں کے دوران انہوں نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے لیکن کریبین لیگ میں بہت زیادہ بین الاقوامی اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے زیادہ سیکھنے کو نہیں ملا ہے جب کہ آئی پی ایل میں اسپنرس کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شین وان اور انیل کمبلے کی بولنگ کے ویڈیوز دیکھتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ ہندوستان میں اسپنرس کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں اس کے برعکس جنوبی افریقہ میں نکی بوئے اور ہینڈر سن کی سرپرستی میں اسپنرس کیلئے کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں ۔ اس کیمپ میں اسپنرس کو فائدہ تو ہورہا ہے لیکن چونکہ بوئے اور ہینڈرسن آف اسپنر ہیں جب کہ میں لیگ اسپنر ہو اس لئے مجھے ویڈیوز سے ہی زیادہ فائدہ ہورہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT