Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل میں 8 ٹیموں کی شرکت آج اہم اجلاس ‘ گنگولی پر توجہ مرکوز

آئی پی ایل میں 8 ٹیموں کی شرکت آج اہم اجلاس ‘ گنگولی پر توجہ مرکوز

ممبئی ۔18۔اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل کرپشن کیس کے بعد صورت حال ہر لمحہ تبدیلی ہوتی جارہی ہے۔ بی سی سی آئی نے عدالت کی جانب سے دو سالہ پابندی کی شکار چینائی سوپر کنگز اور راجستھان رائلز کے معاہدے ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے لیکن راجستھان نے واضح کردیا ہے کہ وہ اس متوقع فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ آئی پی ایل ورکنگ کمیٹی اس حوالے سے مشکلات سے دوچار ہے۔ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں لیگ کو درپیش تمام چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف تجاویز مرتب کی گئیں۔ مسئلے کا تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل نکالنے کی ذمہ داری آئی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن سورو گنگولی اور قانونی مشیر اوشا ناتھ بینرجی کو سونپی گئی ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اگلے دو سیزن میں 8 ٹیمیں شرکت کریں۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ کل ایک اور اہم اجلاس ہوگا جس میں سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے غور وغوض کے بعد متفقہ طور پر سفارشات تیار کی ہیں، ہم سب اس معاملے میں ایک خیال پر ہیں۔اس سلسلے میں گذشتہ اجلاس میں چینائی اور راجستھان کے علاوہ دیگر چھ فرنچائز اور اسپانسرز کے نمائندوں نے شرکت کی تھی ۔

بل باوو کو 31 برس میں پہلی ٹروفی
میڈرڈ 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) دس کھلاڑیوں پر مشتمل بارسلونا کے خلاف مقابلہ کو 1-1 سے برابر کرنے کی بدولت اتھیلیٹک بل باوو کو 31 برس میں پہلی اسپانش سوپر کپ کی شکل میں حاصل ہوئی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گول کا فرق 5-1 رہاجیسا کہ گذشتہ مقابلہ میں اسے 4-0 کی کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT