Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل کا ٹی وی پر مشاہدہ سلیکٹرز کی ترجیح : سندیپ پاٹل

آئی پی ایل کا ٹی وی پر مشاہدہ سلیکٹرز کی ترجیح : سندیپ پاٹل

ممبئی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سندیپ پاٹل نے آج کہا کہ وہ اور پیانل میں شامل اُن کے رفقاء آئی پی ایل میچز کا اسٹیڈیمز جاکر مشاہدہ کرنے کی بجائے ٹی وی کے ذریعے اس ایونٹ کے ایکشن پر نظر رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس سے انھیں شرکاء کھلاڑیوں کے معیار کو جانچنے کا بہتر موقع ملتا ہے۔ پاٹل نے یہاں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کیلئے انڈین اسکواڈز کا اعلان کرنے کے موقع پر میڈیا والوں کو بتایا: ’’میں ایک بات کی وضاحت کردینا چاہوں گا، ایسا نہیں کہ ہم آئی پی ایل کا مشاہدہ نہیں کرتے، ہم اسے ٹیلی ویژن کے ذریعہ دیکھتے ہیں۔‘‘
شین واٹسن کو سرزنش
رائے پور ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرز بنگلور کے شین واٹسن کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آج سرزنش سے گزرنا پڑا کیونکہ وہ گزشتہ شب یہاں دہلی ڈیرڈیولز کے خلاف میچ کے دوران ’’غلط زبان استعمال کرنے‘‘ کے مرتکب ہوئے۔ آئی پی ایل کے بیان میں بتایا گیا کہ واٹسن نے لیول 1 کی اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا۔
اڈوانی نے اسنوکر ٹائٹل جیتا
ممبئی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے اسٹار کوئسٹ پنکج اڈوانی نے ابوظہبی میں ایشین 6-Red اسنوکر ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ اڈوانی دنیا کے پہلے کوئسٹ بن گئے جو بہ یک وقت اس فارمٹ میں عالمی اور براعظمی خطاب کے حامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT