Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / آئی پی ایل کرکٹ سٹہ بازی ریاکٹ بے نقاب

آئی پی ایل کرکٹ سٹہ بازی ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ /2 مئی (سیاست نیوز) آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹہ بازی کے ریاکٹس کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک تازہ کارروائی میں کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایس آر نگر علاقہ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں 32 سالہ آر سریدھر اور اس کے ساتھی 30 سالہ اے سرینواس جو آپس میں دوست ہیں جاریہ آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر موبائیل فون کے ذریعہ سٹہ کی بولی حاصل کررہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ایس آر نگر کے علاقے ایلا ریڈی گوڑہ سن سٹی اپارٹمنٹ پر دھاوا کرتے ہوئے مذکورہ دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ایک ٹیلیویژن ، سیٹ اپ باکس ، لیاپ ٹاپ ، 5 موبائیل فون اور 1 لاکھ 92 ہزار نقد رقم برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ یکم مئی کو کھیلے گئے رائزنگ پونے سوپر جائنٹ اور گجرات لائینس کے میچ پر تقریباً 30 جواڑیوں سے سٹہ کی بولی وصول کرتے ہوئے سٹہ بازی کا ریاکٹ چلارہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار سٹہ بازوں کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ ایس آر نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT