Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی پی ایل کرکٹ میچس پر سٹہ بازی دو ریاکٹس بے نقاب ، 3 گرفتار ، 4 لاکھ 60 ہزار روپئے ضبط

آئی پی ایل کرکٹ میچس پر سٹہ بازی دو ریاکٹس بے نقاب ، 3 گرفتار ، 4 لاکھ 60 ہزار روپئے ضبط

حیدرآباد۔ 12 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے آئی پی ایل کرکٹ میچس پر بڑے پیمانے پر چلائے جارہے سٹہ بازی کے دو مختلف ریاکٹس کو بے نقاب کردیا اور تین سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ موہت اگروال ساکن عیسٰی میاں بازار سلطان بازار اپنے دو ساتھی انکت اگروال اور ہریش کے ہمراہ رائل چیلنجرس بنگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل میچ پر سٹہ وصول کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے موہت اور انکت اگروال نے کرکٹ پر سٹہ بازی کا کاروبار شروع کیا اور اس کاروبار میں ہریش کی مدد سے سٹہ کھیلنے والے افراد سے ربط میں تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے میں 4 لاکھ 60 ہزار نقد رقم ، لیاپ ٹاپ اور 2 موبائیل فونس ضبط کرلئے۔ ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹاسک فورس نے ملک پیٹ علاقہ میں چلائے جارہے سٹہ بازی کے ریاکٹ میں ملوث 24 سالہ ایم روی ریڈی، 26 سالہ محمد ریاض ساکن ملک پیٹ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روی اور ریاض، چندر شیکھر ریڈی متوطن چتور کی مدد سے کرکٹ پر سٹہ بازی کا کاروبار چلا رہے تھے۔ ٹاسک فورس نے دھاوے کے دوران 86 ہزار نقد رقم، 7 موبائیل فونس، ٹیلی ویژن سیٹس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT