Saturday , December 15 2018

آئی پی ایل کی 2مئی کو ہندوستان واپسی

ممبئی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی ہفتوں کے بعد آئی پی ایل 7 کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کے متعلق غیریقینی صورتحال ختم ہوچکی ہے اور اب آئی پی ایل کے مابقی 40مقابلے ہندوستان میں 2مئی سے کھیلے جائیں گے ۔ جیسا کہ ابتدائی مرحلے کے 20مقابلے 16تا 30اپریل متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے ۔ ہندوستان میں پہلے مقابلے کی میزبانی رانچی کرے گا جہاں چ

ممبئی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی ہفتوں کے بعد آئی پی ایل 7 کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کے متعلق غیریقینی صورتحال ختم ہوچکی ہے اور اب آئی پی ایل کے مابقی 40مقابلے ہندوستان میں 2مئی سے کھیلے جائیں گے ۔ جیسا کہ ابتدائی مرحلے کے 20مقابلے 16تا 30اپریل متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے ۔ ہندوستان میں پہلے مقابلے کی میزبانی رانچی کرے گا جہاں چینائی سوپر کنگس اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ علاوہ ازیں چینائی پہلے کوالیفائراور المینیٹرجبکہ ممبئی دوسرے کوالیفائر اور فائنل کی میزبانی کرے گا جو کہ یکم جون کو کھیلا جائیگا ۔ بی سی سی آئی کے بموجب آئی پی ایل کی ہندوستان واپسی کرکٹ شائقین کیلئے ایک اچھی خبر ہے ۔

یوراج سنگھ نے طویل نٹ پریکٹس کی
میرپور۔3اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خیمے میں خوشخبری ہیکہ اس کے اہم بیٹسمین یوراج سنگھ نے کل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل آج بہت دیر تک نٹ پریکٹس کی اور اس سے امید جاگی ہے کہ ٹخنے کے زخم میں مبتلا یوراج سنگھ تیزی کے ساتھ صحتیاب ہورہے ہیں ۔ سیمی فائنل کیلئے قطعی 11کھلاڑیوں میں یوراج کی شمولیت کے متعلق غیریقینی صورتحال موجود ہے لیکن نٹ پریکٹس کے بعد ان کی شمولیت کا امکان بڑھ گیا ۔

TOPPOPULARRECENT