Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل کے ابھرتے کھلاڑی کو 10 لاکھ کا انعام

آئی پی ایل کے ابھرتے کھلاڑی کو 10 لاکھ کا انعام

نئی دہلی ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کی اسپانسر پیپسی نے اعلان کیا ہیکہ وہ رواں سیزن کے ابھرتے نوجوان کھلاڑی کیلئے 10 لاکھ روپئے کا انعام دے گی۔ پیپسی نے بی سی سی آئی کے ساتھ ایک معاہدہ کے تحت اس انعام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد دراصل ابھرتے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس انعام کیلئے کھلاڑی کا 26 سال سے کم عم

نئی دہلی ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کی اسپانسر پیپسی نے اعلان کیا ہیکہ وہ رواں سیزن کے ابھرتے نوجوان کھلاڑی کیلئے 10 لاکھ روپئے کا انعام دے گی۔ پیپسی نے بی سی سی آئی کے ساتھ ایک معاہدہ کے تحت اس انعام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد دراصل ابھرتے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس انعام کیلئے کھلاڑی کا 26 سال سے کم عمر،

5 یا اس سے کم ونڈے مقابلوں کے علاوہ آئی پی ایل کے وہ 25 مقابلوں سے بھی کم میچس میں شرکت کی ہو، وہی اہل ہوگا۔ ٹورنمنٹ کے اختتام پر اس کھلاڑی کا انتخاب ہفت وار لیڈر بورڈ، عوامی رائے دہی اور کامنٹیٹرس کے انتخاب کے ذریعہ کیا جائے گا۔ پیپسی کو انڈیا کی مارکٹنگ نائب صدر دیپیکا واریر نے کہا کہ ابھرتے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی پر اس سال کمپنی نے توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT