Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / آئی پی ایل کے خلاف چینائی میں پرہجوم احتجاج

آئی پی ایل کے خلاف چینائی میں پرہجوم احتجاج

احتجاجیوں کو منتشر کردیا گیا، اہم سڑکوں کی ناکہ بندی سے ٹریفک متاثر
چینائی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے خلاف ٹامل حامی گروپس نے آج پرہجوم احتجاج کیا۔ کئی کارکن بشمول فلم ڈائرکٹرس کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ احتجاجیوں کا بعض مقامات پر تعاقب کرکے انہیں منتشر کردیا گیا۔ احتجاجیوں کی جانب سے زرد جرسیوں کو نذرآتش کیا گیا۔ چینائی سوپر کنگس کھلاڑی اسی رنگ کی جرسیاں زیب تن کرتے ہیں۔ ٹامل حامی گروپ نے ٹامل ڈائرکٹرس کا ایک نیا فورم قائم کیا ہے اور اس نے مقبول عام انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ میچس کے خلاف احتجاج منظم کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کھیل کا اہتمام دریائے کاویری کے آبی تنازعہ کے سلسلہ میں ریاست گیر احتجاج کی طرف سے عوام کی توجہ منعطف کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ تنظیموں جیسے ٹی وی کے این ٹی اور وی سی کے کے کارکنوں کے علاوہ مسلمانوں کے چند گروپس نے بھی اہم شاہراہوں کی ناکہ بندی میں شرکت کی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی۔ فلمی ستارے اور فلمساز احتجاجی مظاہرہ میں شریک تھے۔ ان کے علاوہ کئی فلمی صنعت کے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کو احتجاج میں پیدا ہونے والی شدت سے نمٹنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی سیاسی پارٹیوں کو تنظیموں نے چینائی میں آئی پی ایل میچس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ یہ احتجاج شہر میں پیچیدہ مسائل کی وجہ سے بھی کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT