Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل کے چیئرمین غلط پیغام پر مذاق کا نشانہ بن گئے

آئی پی ایل کے چیئرمین غلط پیغام پر مذاق کا نشانہ بن گئے

نئی دہلی ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا نے ویمنز ٹیم کو ورلڈ کپ کے بجائے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کی مبارکباد دے دی، جس کی وجہ سے انھیں ٹویٹر پر مذاق کا نشانہ بننا پڑا۔راجیو شکلا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’’ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنانے پر مبارک ہو، ہرمن پریت کور نے اچھی بیٹنگ کی‘‘۔ جب لوگوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کیا تو انھوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔دوسری جانب لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی برس سے ہندوستانی کرکٹ میں موجود ہونے کے باوجود ان کو اتنا علم نہیں کہ ویمنز ٹیم کون سا ایونٹ کھیل رہی ہے۔

میراڈوناکا اکتوبر میں کولکتہ کا دورہ
کولکتہ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر اور ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کا کولکتہ دورہ آگے کھسک گیا ہے اور اب وہ ستمبر کے بجائے دو سے چار اکتوبر تک کولکتہ آئیں گے ۔دنیا کے سب سے زیادہ مشہور فٹ بالرز میں سے ایک میراڈونا نے بتایا کہ وہ اب دو اکتوبر کو کولکتہ آ رہے ہیں۔میراڈونا یہاں سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان سورو گنگولی کیخلاف19 ستمبر کو دوستانہ فٹبال میچ فار یونٹی کھیلنا تھا لیکن اب وہ میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT