Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل ۔ 6 اسکینڈل پر عدالت کو وضاحت مطلوب

آئی پی ایل ۔ 6 اسکینڈل پر عدالت کو وضاحت مطلوب

نئی دہلی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل ۔ 6 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس میں دہلی پولیس کی جانب سے تحقیقات آج ایک مقامی عدالت کی گہری تنقیح کے تحت آگئی، جس نے ’میچ فکسنگ‘ کے اس کے نظریہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بادی النظر میں ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے ظاہر ہو کہ مقابلے گرفتار شدہ ملزمین نے فکس کردیئے تھے۔ ایڈیشنل سیشنس جج نینا بنسل کرشنا نے پولیس کو بتایا کہ محروس ملزمین کے مابین ٹیلی فونی گفتگو جو آپ (پولیس) پیش کررہے ہو اس میں بالکلیہ ایسا کچھ ظاہر نہیں ہوتا کہ اس میں میچ فکسنگ کا کچھ بھی جز موجود ہے۔ وہاں میچ فکسنگ کی کوئی بات نظر نہیں آئی۔ عدالت نے مزید سماعت کیلئے یہ معاملہ 8 مئی پر ڈال دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT