Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل ‘ ٹیم انڈیا کیلئے ایک پلیٹ فارم

آئی پی ایل ‘ ٹیم انڈیا کیلئے ایک پلیٹ فارم

سینئر کھلاڑیوں سے کافی سیکھنے کا موقع : شیوم شرما کا اعتراف

سینئر کھلاڑیوں سے کافی سیکھنے کا موقع : شیوم شرما کا اعتراف
نئی دہلی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سال قبل تک ایک پرستار کی حیثیت سے آئی پی ایل کا مشاہدہ کرنے والے آف اسپنر شیوم شرما کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل ‘ ٹیم انڈیا کیلئے منتخب ہونے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے ۔ شیوم شرما اس سال کنگس الیون پنجاب کیلئے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی پی ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے کھیلتے ہوئے آپ ہندوستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ ان کا یہ خواب تھا کہ وہ اس سال آئی پی ایل میں کھیلیں۔ 20 سالہ شیوم شرما نے اپنے آئی پی ایل کیرئیر کی پہلی وکٹ کے طور پر رائل چیلنجرس بنگلور کے یوراج سنگھ کو سلپ میںکیچ آوٹ کروایا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے البی مورکل کو آوٹ کیا اور پہلے میچ میں 26 رن دے کر دو وکٹس حاصل کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یوراج کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ وہ ایسے بلے باز ہیں جو کسی بھی بولر کو پیٹ کر رکھ سکتے ہیں۔ اس لئے یہ اہم تھا کہ انہیں آوٹ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT