Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل 2018ء : شائقین کیلئے اسٹار انڈیا کی مزید سہولتیں

آئی پی ایل 2018ء : شائقین کیلئے اسٹار انڈیا کی مزید سہولتیں

ممبئی۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر ایک برانڈ لیگ ہے جس نے اپنے 10 برسوں کے دوران فتوحات کے کئی نئے ریکارڈس قائم کئے ہیں۔ اسٹار انڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سنجے گپتا نے آئی پی ایل 2018ء کے ضمن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئندہ سیزن میں شائقین کو اس تیز رفتار کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے کئی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس میں کرکٹ کی کامینٹری ، تبصرے اور تجزیے ہاٹ اسٹار اور اسٹار اسپورٹس چیانل پر انگریزی زبان کے علاوہ ہندی، تمل، تلگو، کنڑا اور بنگالی میں بھی فراہم کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ٹیکنالوجی کے پیش نظر بھی آئی پی ایل کو عصری کرکٹ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے جیسا کہ میدان کو گھر میں منتقل کرنے کے نظریہ کو حقیقت کا لباس پہنانے کی کوشش کی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل ٹی وی اور اسمارٹ فونس سے آئی پی ایل کو منسلک کیا گیا ہے جس کے ذریعہ شائقین اسکور کے علاوہ کئی دیگر اہم تفصیلات کا تجزیہ اپنے طور پر کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT