Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل 7 کا فائنل بنگلور میں ہی کھیلا جائیگا

آئی پی ایل 7 کا فائنل بنگلور میں ہی کھیلا جائیگا

ممبئی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے تمام شرائط کی پابندی کرنے کے وعدے کے باوجود انڈین پریمئیر لیگ کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون کو ہونے والا T20 آئی پی ایل کا فائنل بنگلور میں ہی کھیلا جائیگا جس کا پہلے اعلان کیا جاچکا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے بڑودہ سے فون پر بتایا کہ گورننگ کونسل ن

ممبئی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے تمام شرائط کی پابندی کرنے کے وعدے کے باوجود انڈین پریمئیر لیگ کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون کو ہونے والا T20 آئی پی ایل کا فائنل بنگلور میں ہی کھیلا جائیگا جس کا پہلے اعلان کیا جاچکا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے بڑودہ سے فون پر بتایا کہ گورننگ کونسل نے کل رات ایک کانفرنس منعقد کی جس میں تمام ارکان نے اس مسئلہ پر تفصیلی غور و خوض کیا اور یہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں جو فیصلہ پہلے کیا گیا تھا اس پر ہی عمل آوری کی جائے ۔ اس طرح آئی پی ایل کا فائنل بنگلور میں ہی کھیلا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس تعلق سے فیصلہ کرنے کیلئے پیر یا منگل تک کا وقت نہیں تھا کیونکہ بہت سی تیاریاں کرنی ہیں اور وقت چاہئے ۔ بی سی سی آئی کے دیگر ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ حالانکہ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ تمام شرائط پوری کرنے تیار ہے لیکن ممبئی پولیس کی جانب سے یہ تحریری اجازت نامہ پیش نہیں کیا گیا کہ فائنل کے بعد رات 10 بجے کے بعد اسٹیڈیم میں آتشبازی کی اجازت دی جائیگی ۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری نتن دلال نے بتایا کہ آئندہ ہفتے میں یہ اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام مطالبات کو قبول کرلیا ہے ۔ شرد پوار ممبئی پولیس سے اجازت نامہ حاصل کرسکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ گورننگ کونسل نے فائنل مقابلہ بنگلور میں ہی منعقد کرنے کا کوئی فیصلہ کیا ہے ۔ ممبئی انڈینس کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 23 اور 25 مئی کو اپنے دو میچس کھیلنے ہیں

اور پھر 30 مئی کو یہاں دوسرے کوالیفائر کا میچ بھی ہونے والا ہے ۔ 28 مئی کو ہونے والا ناک آوٹ مقابلہ قریبی کرکٹ کلب آف انڈیا کے بارا بون اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ گورننگ کونسل کی شرائط کے مطابق اگر ممبئی میں فائنل کھیلا جائے تو کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے مالک شاہ رخ خان پر عائد پابندی کو ختم کرنے بھی تیار ہے ۔ شاہ رخ خان پر وانکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر پانچ سال تک امتناع عائد کردیا گیا تھا کیونکہ ان کا وہاں سکیوریٹی عملہ کے ساتھ 2012 میں جھگڑا ہوگیا تھا ۔ ایم سی اے کے نائب صدر روی ساونت نے قبل ازیں کہا تھا کہ شاہ رخ خان کو صرف فائنل کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ کی اجازت دی جائیگی دوسرے میچس کیلئے نہیں۔‘ ساونت نے کہا کہ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن نے فائنل ممبئی میں کھیلنے گورننگ کونسل کی تمام 14 شرائط کو قبول کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT