Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل 9 : سابق سی ایس کے اسٹارز کی آزمائش لیگ میں پونے ، راجکوٹ کی نئی ٹیمیں ہوں گی

آئی پی ایل 9 : سابق سی ایس کے اسٹارز کی آزمائش لیگ میں پونے ، راجکوٹ کی نئی ٹیمیں ہوں گی

ممبئی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ’برانڈ سی ایس کے‘ اب ماضی بن چکا اور مہیندر سنگھ دھونی اور ڈوین براوو جیسے کھلاڑیوں کو چمکیلے زرد ڈریس کو بھول کر نئی شروعات کرنی پڑے گی جب پونے سوپر جائنٹس اور گجرات لائنس انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 9 ویں ایڈیشن میں اپنی شروعات کریں گے اور اُن کے پاس پہلے سے طے دو سالہ میعاد میں کھونے کیلئے کچھ نہیں۔ 10 شہروں میں 59 میچز ہونے والے ہیں اور نقدی سے مالا مال لیگ جو ہفتہ 9 اپریل کو شروع ہوگی، نئے ڈومیسٹک ٹیلنٹ کو کھوجے گی، جس کے علاوہ بعض آزمودہ اور مشاق چہروں کو بھی آئندہ سات ہفتوں کے دوران اُبھرنے کا موقع ملے گا۔ دھونی مختصر ترین فارمٹ میں تجربہ کار کپتان ہیں۔ ہندوستان کے ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی جو T20 انٹرنیشنلس میں اپنی زبردست کامیابی سے تازہ دم ہیں، انھیں امید رہے گی کہ یہ ردھم کرس گیل اور اے بی ڈی ولیرز کی رفاقت میں اُن کی آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے بھی کامیابیاں سمیٹے گا۔

TOPPOPULARRECENT