Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل2018 کا آج آغاز،دھونی اور روہت کا سامنا

آئی پی ایل2018 کا آج آغاز،دھونی اور روہت کا سامنا

ممبئی۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل میں اپنی پرانی ٹیم چینائی سوپرکنگس میں لوٹ کر اس کی کپتانی کرنے والے مقبول کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی اور سابق چمپئن ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کے درمیان ہفتہ کو ٹونٹی20 ٹورنمنٹ آئی پی ایل 2018کے افتتاحی میچ میں عظیم مقابلہ ہوگا۔آئی پی ایل اپنے 10ایڈیشن پورے کرنے کے بعد نئے انداز اور پرانی ٹیموں کے ساتھ گیارہویں ایڈیشن میں لوٹ رہا ہے ۔چینائی کو سٹے بازی اور اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے دو سال کے لئے راجستھان رائلس کے ساتھ معطل کردیا گیاتھا۔ یہ دونوں ٹیمیں اپنی معطلی ختم ہونے کے بعد آئی پی ایل11میں واپس ہورہی ہیں۔گزشتہ دوبرسوں کے دوران رائزنگ پونے سوپرجائنٹ کی طرف سے کھیلنے والے دھونی بالآخر اپنے دوسرے گھر چینائی میں لوٹ آئے ہیں۔چینائی ٹیم نے آئی پی ایل نیلامی سے قبل اپنی 2015کی ٹیم سے دھونی، سریش رائنا اور رویندر جڈیجہ کو برقرار رکھاتھا۔ چینائی کو دو بار چمپئن بنانے والے دھونی اب اپنی ٹیم کو نئے سرے سے ترتیب دیں گے جس میں کئی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔دھونی کے لئے ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت چیلنج رہیں گے جنہوں نے گزشتہ سال ممبئی کو چمئپن بنایا تھا۔ ممبئی نے اس ایڈیشن کے لئے روہت کے علاوہ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا کوبرقراررکھا تھا۔ روہت کی قیادت میں ہندوستان نے حال ہی میں سری لنکا میں منعقد ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی ندہاس ٹرافی جیتی ہے۔آپی پی ایل ٹورنمنٹ میں چینائی اور ممبئی کی ٹیموں کو ہمیشہ ہی خطاب کی مضبوط دعویدار مانا جاتارہا ہے اور دیگر ٹیموں کی بہ نسبت ان ٹیموں نے نہ صرف زیادہ خطابات جیتے ہیں بلکہ ٹورنمنٹ کے ناک آوٹ مرحلے تک بھی ان ہی ٹیموں نے زیادہ رسائی حاصل کی ہے۔ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کیلئے دفاعی چمپئین کے طور پر خود کوکامیابی کی راہ پر ڈالنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہونی چاہئیے کیونکہ ان کی ٹیم میں تقریباً وہ سبھی کھلاڑی موجود ہیں جو سابق میں ٹیم کی فتوحات میں اپنی کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ دھونی کیلئے کامیابی دلوانے والے اپنے قطعی 11 کھلاڑیوں کے انتخاب میں دشواری ہوسکتی ہے ۔دھونی کیلئے ماضی میں کامیابی کیلئے ٹرم کارڈ ثابت ہونے والے اسپنر روی چندرن اشون اس مرتبہ چینائی میں شامل نہیں ہیں بلکہ اب وہ پنجاب کے کپتان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT