Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی پی ای کے طلبہ کو 100 فیصد پلیسمنٹ کیلئے شیڈول سازی

آئی پی ای کے طلبہ کو 100 فیصد پلیسمنٹ کیلئے شیڈول سازی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : آر کے مشرا ڈائرکٹر آئی پی ای کے بموجب انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز اس کے مختلف پی جی ڈی ایم پروگراموں میں داخلہ کے لیے جی ڈی پی آئی کی شیڈول سازی کررہا ہے ۔ یہ پروگرامس اے آئی سی ٹی ای کی جانب سے منظورہ ہیں ۔ 6 تا 7 فروری او یو کیمپس میں اس کی عمارت میں 10 بجے سے آغاز ہورہا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ جی ڈی پی آئی کے لیے شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے شاہ میر پیٹ میں اس کے نئے کیمپس کا دورہ کرے گا ۔ آئی پی ای اس کے پی جی ڈی ایم طلبہ کو 100 فیصد پلیسمنٹ کے لیے ہندوستان کی رینکنگ کمپنیوں کے روبرو پیش کرے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر بی سائی سلیجہ سے 9440177803 پر اور ڈاکٹر ایس ایس مورتی سے 9392430874 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT