Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی پی ای کے کورسیس میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

آئی پی ای کے کورسیس میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 21 مارچ (پریس نوٹ) آر کے مشرا کے بموجب انسٹیٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز کی جانب سے چلائے والے کورسیس میں پہلے مرحلہ کے داخلے کی آخری تاریخ میں 26 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان مینجمنٹ جنرل، پی جی ڈی ایم، بینکنگ انشورنس اینڈ فینانشیل سرویس، پی جی ڈی ایم ریٹیل مارکٹنگ، پی جی ڈی ایم انٹرنیشنل بزنس، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ایگزیکیٹیو پی جی ڈی ایم میں داخلے جاری ہیں۔ کیاٹ، میاٹ، ایکساٹ، سی میاٹ، اے ٹی اے ایم، جی میاٹ میں نشانات حاصل کئے۔ طلبہ ویب سائیٹ ipeindia.org پر فارم داخل کریں یا 180030004473 ؍ 9949507969 ؍ 9391932129 پر ربط کریں۔

شمس آباد ایرپورٹ کی دس سالہ تقریب پر توسیع کے کام کا سنگ بنیاد
شمس آباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کی 23 مارچ کو دس سالہ تقریب منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ایرپورٹ کے توسیع کے کام کا سنگ بنیاد تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر حیدرآباد ایرپورٹ سٹی کا آغاز اور اگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر جینت سہنا منسٹر آف اسٹیٹ سیول ایویشن گورنمنٹ آف انڈیا ، کے تارک راما راؤ وزیر آئی ٹی ، مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ ، کنڈہ ویشویشور ریڈی چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ ، پرکاش گوڑ رکن اسمبلی راجندر نگر ، ٹی کرشنا ریڈی رکن اسمبلی مہیشورم کے علاوہ دیگر افراد شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT