Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / آئی ڈی بی بینک میں ہڑتال، لین دین متاثر

آئی ڈی بی بینک میں ہڑتال، لین دین متاثر

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی ڈی بی آئی بینک کے افسر اور ملازمین تنخواہوں پر نظرثانی اور دیگر مطالبات پرآج ہڑتال پر رہے جس سے کروڑوں روپے کا لین دین متاثر ہوا۔یونائیٹڈ فورم آف آئی ڈی بی آئی آفیسرس اینڈ ایمپلائز اسوسی اشن کے اعلان پر ہوئی اس ہڑتال کی آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے ) اور آل انڈیا بینک آفیسرس اسوسی ایشن (اے آئی بی او اے ) نے حمایت کی ہے ۔اسوسی ایشن کی مہاراشٹر یونٹ کے سیکرٹری آلوک رنجن نے بتایا کہ بینک کے افسروں اور ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی نومبر 2012سے زیر التوا ہے ، لیکن انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدگی نہیں دکھا رہا ہے ۔ بینک انتظامیہ کے ٹال مٹول والے رویہ سے پریشان ہوکر بینک افسران اور ملازم ہڑتال پر مجبور ہوئے ۔ رنجن نے بتایا کہ بینک کے ملازم 12 اپریل کو ہڑتال کرنے والے تھے لیکن انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقائی لیبر کمشنر نے اس وقت کہا تھا کہ بینک کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر مہیش کمار جین نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے لہذا انہیں کچھ وقت دیا جانا چاہئے ۔ اس پر ملازمین نے علاقائی لیبر کمشنر کے 5 مئی تک ہڑتال نہ کرنے کے مشورہ کو قبول کرتے ہوئے اپنی تحریک ملتوی کر دی تھی لیکن ایک مہینہ سے زیادہ وقت گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کا رویہ ویسا ہی رہا جس سے پریشان ہوکر ملازم آج ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ۔ رنجن نے کہا کہ انتظامیہ بینک کے خسارے میں ہونے کا حوالہ دے کر تنخواہوں پر نظرثانی کے نام پر ملازمین کو جو کچھ بھی دیا جا رہا ہے اسے قبول کرنے کے لئے افسران وملازمین پر دباؤ بنا رہا ہے ۔ ملازمین نے اس کی مخالفت میں ہڑتال کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال سے پورے ملک میں بینک کی شاخوں میں کام کاج متاثر ہوا جس سے کروڑوں روپے کے لین دین پر اثر پڑا۔

TOPPOPULARRECENT