Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ہرک کا آج 26 واں جشن میلادرحمتہ للعالمینﷺ

آئی ہرک کا آج 26 واں جشن میلادرحمتہ للعالمینﷺ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 26 واں جشن میلاد رحمتہ للعالمینﷺ یکشنبہ 8 ربیع الاول صبح 10 بجے سے بمقام جامع مسجد محبوب شاہی ، مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی منعقد ہوگا ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جوائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک خطبہ استقبالیہ اور آئی ہرک کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے ۔ حافظ و قاری سید شاہ محمد حسینی پیر قادری طاہری فاضل نظامیہ و ریسرچ اسکالر ، مولانا حافظ ڈاکٹر سید مرتضی علی صوفی حیدر قادری ، مولانا ڈاکٹر سید عبدالمعز قادری شرفی اور مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کامل جامعہ نظامیہ و ریسرچ اسکالر کے علاوہ دیگر سادات کرام ، مشائخین عظام اور علماء کے خطابات ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT