Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / آبادی پر کنٹرول کیلئے بیداری مہم کی ضرورت : ممتابنرجی

آبادی پر کنٹرول کیلئے بیداری مہم کی ضرورت : ممتابنرجی

کولکتہ ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج عالمی یوم آبادی کے موقع پر فیملی پلاننگ کی اہمیت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ عالمی یوم آبادی کو سالانہ ایسے موقع کے طور پر تسلیم کرتا ہے کہ دنیا بھر میں آبادی سے متعلق مسائل پر معلومات کا تبادلہ کیا جائے۔ ممتابنرجی نے آج صبح ٹوئیٹر پر کہا کہ آج عالمی یوم آبادی ہے ۔ اس سال کے موضوع فیملی پلاننگ انسانی حق کی مناسبت سے ہمیں آبادی سے متعلق مسائل کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT