Saturday , December 15 2018

آبادی کابڑا حصہ معاشی پسماندگی کا شکار

لڑکیوں کی شادی کو آسان بنانے ہیلپ لائن کا افتتاح ‘ محمود علی کا خطاب

لڑکیوں کی شادی کو آسان بنانے ہیلپ لائن کا افتتاح ‘ محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔10نومبر(سیاست نیوز)تلنگانہ حکومت کی معلنہ شادی مبارک اسکیم کے متعلق ہلپ لائن سنٹر کا تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمو دعلی نے آج افتتاح کیا ۔دفتر میناریٹی ویلفیر کمشنریٹ عابڈس پر منعقدہ افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب الحاج محمد محمو دعلی نے 2اکٹوبر کے بعد ہونے والی غریب بچیوں کی شادی کے لئے بھی حکومت کی معلنہ اسکیم شادی مبارک کے تحت 51ہزار روپئے امدادفراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کردہ شادی مبارک اسکیم کا مقصد ہی تلنگانہ کے معاشی طور پر پسماندہ اقلیتی طبقات کو شادی میںپیدا ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست کے مسلم آبادی کا بڑا حصہ معاشی طور پر پسماندہ ہے اور معاشی تنگ دستی کے سبب مسلم لڑکیاں شادی کے عمر پار کرچکی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی معلنہ اسکیم شادی مبارک سے کچھ حدتک انہیں راحت ملے گی۔ انہوں نے شادی مبارک کے ہلپ لائن سنٹرکی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ آن لائن درخواست کی ادخال میںاگر کسی کو ئی تکلیف پیش آتی ہے تو ہلپ لائن سنٹر کے فون نمبر040246760452پر ربط قائم کرکے معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شادی مبارک اسکیم کو ان لائن بنے کے متعلق بھی وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ حکومتوں کے دوران اقلیتوں کے نام پر جاری کئے گئے بجٹ کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور عوام تک حکومت کی امداد پہنچانے والے درمیانی لوگ پچاس فیصد سے زیادہ رقم کمیشن کے طور پر بھی درخواست گذار سے حاصل کرتے تھے مگر اس بار تلنگانہ حکومت نے ان لائن درخواست داخل کرنے کے بعد رقم راست لڑکی کے بینک اکاونٹ میں جمع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جن دھن اسکیم کے تحت بینک اکاونٹ کھولنے کی بھی اقلیتی طبقہ کے لڑکیوں سے اپیل کی اور کہاکہ والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لڑکیوں کا بینک اکاونٹ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اندرون چار ماہ شادی مبارک اسکیم کے تحت جاری کئے گئے105کروڑ روپیوںکے صرفہ سے 20ہزار شادیوں کا نشانہ پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شادی سے قبل درخواست داخل کرنے کی تمام تفصیلات میناریٹی امور کمشنریٹ کے ہلپ لائن دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ کمشنر تلنگانہ میناریٹی افیئرس‘ چیرمن اُردو اکیڈیمی ایس سے شکورنے بھی شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT