Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / آبدوزوں سے متعلق خفیہ مواد کا افشاء، بحریہ تحقیقات میں مصروف

آبدوزوں سے متعلق خفیہ مواد کا افشاء، بحریہ تحقیقات میں مصروف

نئی دہلی ؍ ملبورن ۔ 24اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بحریہ کیلئے ممبئی میں ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ اشتراک میں تیارکی جارہی 6 نہایت عصری آبدوزوں کی قابلیت کے بارے میں بہت ہی خفیہ مواد کے زائد از 22,000 صفحات کا افشاء ہوا ہے جس نے آج سیکوریٹی انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ اسکورپین آبدوزوں کی جنگی صلاحیت منظرعام پر آگئی جب ایک آسٹریلیائی اخبار ’’دی آسٹریلین ‘‘نے ویب سائیٹ پر تفصیلات پیش کردیئے۔ یہ آبدوز فرانسیسی جہاز ساز کمپنی ڈی سی این ایس کی جانب سے 3.5 بلین امریکی ڈالر کی لاگت پر مزاگن ڈاک میں تیار کی جارہی ہے۔ اس واقعہ پر ردعمل میں وزیردفاع منوہر پاریکر نے احکام جاری کیا ہیکہ نیوی چیف ایڈمیرل سنیل لامبا سارے معاملہ کی جانچ کرے۔

TOPPOPULARRECENT