Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آبرسانی بلس کی وصولی کی مہم تیز تر عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع

آبرسانی بلس کی وصولی کی مہم تیز تر عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے آبرسانی بلس کی عدم ادائیگی پر شہر میں تقریبا ایک سو ادارہ جات کو پانی کی سربراہی بند کردی ہے ۔ جن اداروں کو پانی کی سربراہی منقطع کی گئی ان میں تلنگانہ آر ٹی سی کا ایک بس ڈپو ایک بی ایس این ا یل سیکشن آفس شامل ہیں ۔ اے ایس راؤ نگر میں واقع بس ڈپو عطا پور میں واقع بی ایس این ایل آفس کو پانی کی سربراہی روک دی گئی ۔ شہر میں ہمہ منزلہ عمارتوں اور ہوٹلس اور چندو لعل بارہ دری میں ایک مسلخ کو پانی کی سربراہی بند کردی گئی ۔ واٹر بورڈ نے آبرسانی کے بقایہ جات وصول کرنے کے لیے آبرسانی کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT