Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آبرسانی بورڈ کا صارفین کیلئے ایپ کا جدید ورژن متعارف

آبرسانی بورڈ کا صارفین کیلئے ایپ کا جدید ورژن متعارف

حیدرآباد ۔ /19 فبروری ( آئی این این) حیدرآباد میٹرو پولیٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے صارفین کیلئے موبائیل ایپ کا نیا ورژن جاری کیا ہے جو اینڈ رائیڈ / آئی او ایس / ونڈوز پلیٹ فارم اور دیگر کئی سہولتوں پر مشتمل ہے ۔ یہ اپلی کیشن جمعہ سے آبرسانی صارفین ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اس ورژن میں بلنگ کی تفصیلات ، ای میل آئی ڈی ، علاقائی آفیسر ، غیر قانونی کنکشن ، اعلانات ، نان کنزیومر سرویس ، واٹر لیکیج ، سیوریج فلو شکایتیں کرنے کی سہولت کے علاوہ اور دیگر سہولتیں ہیں ۔ واٹر بورڈ نے آبرسانی صارفین سے خواہش کی کہ وہ نئے ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرکے استفادہ کریں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT