Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آبپاشی منصوبہ کو آبی دستیابی کے مطابق تشکیل دیں

آبپاشی منصوبہ کو آبی دستیابی کے مطابق تشکیل دیں

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا خطاب
کریم نگر ۔12فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آبی دستیابی کو مدنظر رکھ کر ضلع میں آبپاشی کے منصوبہ کو تشکیل دینے ریاستی فینانس و سیول سپلئیز محکمہ وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا ۔ جمعرات کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ڈسٹرکٹ اریگیشن پلان (DIP) پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اسموقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں خشک سالی سے متاثرہ منڈلوں کو آبی دستیابی کے منڈلوں کو مدنظر رکھ کر تمام مواضعات کو آبپاشی کے سربراہی ہوسکے ‘منصوبہ تشکیل دیں ۔ مقامی رکن اسمبلی و دیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ جائزہ کے بعد مکمل رپورٹ تیار کریں ۔ لفٹ اریگیشن کو زیادہ ترجیح دیں‘ ضلع میں کاکتیہ مشن کے کاموں کو زیادہ ترجیح دے کر فنڈس کی دستیابی کو یقینی بناسکے‘ منصوبہ تشکیل دیں ۔ آبی دستیابی جہاں کم ہے جیسے سرسلہ ‘ حسن آباد منڈلوں میں پرکولیشن ٹینکس کی تعمیر انجام دی جائے گی ۔ SRSP پراجکٹ کے تحت دی جنریٹ واٹر سے استفادہ کرنے کیلئے چیک ڈیمس کی تعمیر کرسکے‘ منصوبہ تشکیل دیں ۔ میجر اریگیشن پراجکٹوں میں آخری مواضعات آبی سربراہی ہوسکے ۔ شہروں میں گندے پانی کی صفائی کر کے کھیتوں کو استعمال کرنے کے قابل تیار کریں ۔ صنعتوں کے استعمال کئے ہوئے پانی کی صفائی کر کے کھیتوں کے استعمال کے قابل بنانے کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کریں ۔ بورس دی چارجنگ رپورٹ میں اندراج کرنے پر زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کہا کہ عوامی نمائندوں سے ربط کر کے دو دنوں میں مکمل رپورٹس تیار کی جائے گی ۔ منصوبہ مکمل ہونے تک بڑے آبپاشی کے پراجکٹس مکمل پاکر ضلع میںمیجر ‘ میڈیم ‘ مائنر پراجکٹس کے تحت کاشت کا رقبہ 4,00,378 سے 5,80,140 ہیکٹرس تک اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔لفٹ اریگیشن کے تحت 55,225 ہیکٹرس‘ کنوؤں کے ذریعہ کاشت 21,982 ہیکٹرس ‘ پرکولیشن ٹینکس کے ذریعہ 24408 ہیکٹرس ‘ایم آئی ٹینکس کے تحت 49.82ہیکٹرس کاشت کے قابل ہوں گی ۔ ڈسٹرکٹ اریگیشن پلان کو پانچ سال کیلئے 13,866 کروڑ روپیوں سے تجویز کیا گیا ۔ Assivareted Brigation Benefit Programmeکے تحت 11,367 کروڑ پر کھیت کوپانی کے تحت 1462 کرور ‘ ڈراپ مور کراپ کے تحت 826 کروڑ واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کے تحت 21کروڑ کا تخمینہ تشکیل دیا گیا ۔ سوما دھرا ایجنسی کی جانب سے ایس وی گووردھن داس پاور جوائنٹ پریزنٹیشن دیا ۔ اس پروگرام میں کریم نگر مجلس بلدیہ میئر سردار رویندر سنگھ‘ اراکین اسمبلی کریم نگر ‘ جگتیال پداپلی ‘ راماگنڈم ‘ چپہ ڈنڈی ‘ منتھنی ‘ گنگولا کملاکر ‘ ٹی جیون ریڈی ‘ داسری منوہر ریڈی ‘ایس ستیہ نارائنا ‘ بوڈگے شوبھا ‘ پوٹا مدھوکر ‘ ڈی آر او ٹی ویرا برہمیا ‘ اریگیشن ایس ای وینکٹ کرشنا ‘ ڈواما پی ڈی گنیش ‘ ہاؤزنگ پی ڈی نرسمہا راؤ ‘ سی پی او سبا راؤ و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT